وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنیوالے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی ویگن میں نصب کیا گیا خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر خطرناک حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments