نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 150 سے زائد افراد ہلاک
کٹھمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق سیلاب کے باعث سیکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، متاثرہ علاقوں میں سیاح، زائرین اور کوہ پیما بھی موجود تھے، لاپتہ افراد میں بھارت کے 100 سے زائد سیاح شامل ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ نیپال میں 54 امریکی اور 33 برطانوی سیاح بھی لاپتہ ہوگئے، نیپال کے 100 سے زائد شہریوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔
پولیس، فوج اور بجلی کے شعبے کے اہلکار بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں، شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments