شیری رحمان کی وزارت صحت کو ختم کرنے یا صوبوں کو منتقل کرنے کی تجویز
اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان کی وزارت صحت کو ختم کرنے یا صوبوں کو منتقل کرنے کی تجویز دیدی، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کو اب عوامی فنڈز لینے کا کوئی جواز نہیں۔
نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان اور سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا دارالحکومت میں یہ حال ہے، 14 نومولودوں کی جان چلی گئی، اس سے بڑا سنگین حادثہ نہیں ہوسکتا۔
شیری رحمان نے کہا کہ سیاست چمکانے نہیں آئے لیکن احتساب ضروری ہے، ہماری قیادت نے بھیجا ہے ہم عوام کی طرف سے سوال پوچھیں، ذمہ داروں کو بے نقاب کریں، یہ حادثہ بہت سے سوالات چھوڑ گیا ہے، حادثے کے بعد پانی نہیں تھا ایمرجنسی گیٹ بند تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق ڈاکٹر بھی موجود نہیں تھے، بچوں کے والدین کے ساتھ انتظامیہ نے بالکل بھی تعاون نہیں کیا، وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے لیکن ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو بھی جواب دینا ہوگا۔
نیئر بخاری بولے ہمیں نظام کہیں چلتا ہوا نظر نہیں آتا، وفاقی وزارت صحت دو ہسپتالوں کا انتظام بھی نہیں سنبھال سکی، ایسی صورتحال میں گڈ گورننس کیسے ممکن ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments