ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے کہا کہ امریکا کا ایران کے خلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ میں کہا امریکا ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے، آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی اور بحری جہازوں کی آمدورفت میں اضافے سے ایران کا دباؤ کم ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز سے زیادہ سے زیادہ تیل عالمی منڈیوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، بحری ناکہ بندی کے باعث ایران کی تیل کی برآمدت تقریبا رک گئی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال واشنگٹن مذاکرات کے بجائے ایران پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...