کشیدگی میں کمی کی کوششیں: قطری وزیراعظم آج ایران کا دورہ کریں گے

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آج ایران کا دورہ کریں گے۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطری وزیراعظم آج ایران کے دورہ کے دوران کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کریں گے، شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر نے ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایرانی حکام سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں جنگ سے پہلے کی صورتحال کی بحالی زیرغور آئے گی، قطر ایران امریکا مذاکرات میں ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...