سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑنے کہا کہ سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کو تقویت مل رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اداراہ پائیدار ترقیاتی پالیسی کے زیراہتمام’’انٹرنیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم اینڈ تروٹھ ایرا‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر خواتین اوربچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات ایک سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرل ہونے والے مواد کومالی فوائد سے جوڑنے کے باعث سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خواتین کی عزت، وقاراور نجی زندگی کےتحفظ میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ بعض عناصرانتہا پسندانہ نظریات کو فروغ دے رہے ہیں، بعض عناصرانتہا پسندانہ نظریات اور ممنوعہ تنظیموں کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...