کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمی افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے، جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ تعمیر عمارت 6 منزلہ تھی۔

حکام نے کہا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...