پابندیوں اور ناکہ بندیوں کا دور ختم، دنیا پر نیا نظام حکمرانی آ رہا ہے: ابراہیم عزیزی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمانی سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ پابندیوں اور ناکہ بندیوں کا دور ختم ہو چکا ہے، دنیا پر ایک نیا نظام حکمرانی کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ دنیا اب خاموش تماشائی بننے کے بجائے باہمی تعاون کو وسعت دے کر دباؤ کا جواب دے رہی ہے، امریکی ناکامیوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر اس کا کردار پہلے سے کم ہو چکا ہے۔

ایرانی پارلیمانی سکیورٹی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کی صورتحال کیا ہوتی ہے یہ فیصلہ وقت کرے گا۔

قبل ازیں ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو آسانی سے دبایا نہیں جا سکتا، مسلط کی گئی جنگ کا درد ایرانی عوام ہی نہیں پوری دنیا نے محسوس کیا، ایران جنگ کے تمام اخراجات اکیلے برداشت نہیں کرے گا۔

امیر حاتمی کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی مدد یا حمایت کرنے والے فریقوں کو بھی جنگ کی قیمت چکانا ہوگی، مستقبل میں دشمن کیلئے شرائط مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...