ایرانی صدر کا قومی اتحاد پر زور، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا عزم
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن کی اہم کوشش ایرانی معاشرے میں اختلافات اور انتشار پیدا کرنا ہے، تاہم چھوٹے اختلافات کو بڑے سماجی انتشار میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے۔
اپنے بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دشمن معاشرتی تقسیم کو ایران کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے، جس کا مقابلہ اتحاد، ہمدردی اور یکجہتی کے ذریعے کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں میں ملک کا دفاع کیا اور دباؤ و دھمکیوں کے باوجود ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ایرانی عوام امریکا اور صیہونی حکومت کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
ایرانی صدر کے مطابق ایران کے مسائل کا حل قومی اتحاد اور انسانی و ثقافتی سرمائے کو مضبوط بنانے میں ہے، جبکہ علم، حکمت اور انسانیت ایرانی ثقافت کا قیمتی ورثہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments