7 ستمبر ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ، مختلف کمیٹیاں تشکیل
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینا اپنی سعادت سمجھتے ہیں:علماکرام
چناب نگر (نامہ نگار ) 7 ستمبر کی تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ وہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ قاری ابوبکر، قاری عبدالرحمان، قاری محمد یوسف، مولانا سیف اللہ خالد، قاری محمد سلمان، مولانا اسلم شاہد، احمد علی، مولانا احسن رضوان، محمد اعظم اور دیگر علماء نے عہد کیا کہ تحفظ ختم نبوت کے لیے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکز ہے اور اس کی حفاظت زندگی بھر کرتے رہیں گے ۔ علماء نے یقین دہانی کرائی کہ 7 ستمبر کی ختم نبوت کانفرنس کی بھرپور تیاری کی جائے گی اور مختلف علاقوں سے وفود اور قافلے کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments