رائوکالونی میں چھاپہ، سو لٹر ملاوٹی دودھ تلف، ملزم گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)فوڈ اتھارٹی جھنگ کارائوکالونی ٹوبہ روڈ پر خفیہ اداروں کی نشاندہی پر چھاپہ، 100 لٹر جعلی ملاوٹی دودھ تلف، ملزم گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی جھنگ یاسر مشتاق کی زیرِ نگرانی فوڈ سیفٹی آفیسر اکرام کی علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائی کی کے دوران پولیس اور سکیورٹی برانچ اہلکار بھی موقع پر موجود تھے ۔رمضان وریام لڈیانہ سیال سکنہ لڈا ماہنی تحصیل شورکوٹ کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم جعلی دودھ موٹر سائیکل پر لگے ڈرموں اور کینوں میں ڈال کر شہر میں فروخت کرنے آ رہا تھا ۔ٹیم نے موقع پر دودھ کا ٹیسٹ کیا تو اس میں نیل اور دیگر کیمیکل کی ملاوٹ کی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments