پولیس کے کانسٹیبل کوثر رضا کی نمازِ جنازہ ادا ، آ ر پی او کی شرکت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد پولیس کے کانسٹیبل کوثر رضا کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز فیصل آباد میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا، سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین، ایس پی مدینہ ڈویژن سمیت دیگر سینئر پولیس افسروں اور ملاز مین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کانسٹیبل کوثر رضا تھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ دورانِ ڈیوٹی اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے مرحوم کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments