ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام جشن آزادی کی تقریب

ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام جشن آزادی کی تقریب

ملکی ترقی کیلئے ملکر کام کرناہوگا:فرحان مرزا،بشارت حمید ، عارف سعید

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریسکیو 1122 ٹاؤن سٹیشن 341 گ ب کے زیرِ اہتمام جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا کیا گیا۔تقریب میں علاقہ بھر سے معززین نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فرحان مرزا،ایمرجنسی آفیسر بشارت حمید اورچیئرمین میاں عارف سعید نے خطاب کرتے کہا کیہ دن ہمیں ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے مسلح افواج قائداعظم،بانیوں اور قربانیوں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے ، اسکی ترقی کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا، زندہ قومیں اپنے قومی دن اتحاد، محبت اور قومی جذبے کے ساتھ مناتی ہیں ،یومِ آزادی ہمیں قائداعظمؒ کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کرنے کا پیغام دیتا ہے ۔ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ انچارج ٹاؤن سٹیشن ندیم حیدر نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...