زرعی یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے دوسرا انٹری ٹیسٹ
2500 امیدواروں کی شرکت،میرٹ یقینی بنایا جائے :وائس چانسلر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجوایٹ داخلوں کیلئے دوسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس، ایم فل، ایم ایس سی (آنرز)، ایم بی اے ، ایگزیکٹو ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے خواہش مند تقریباً 2500امیدواروں نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے انٹری ٹیسٹ کے شفاف، منظم اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے اور امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں۔ انہوں نے متعلقہ کمیٹیوں اور افسروں کو ہدایت کی کہ امتحان میں میرٹ، شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر نے کہا کہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز طلبہ کو تحقیق پر مبنی تعلیمی ماحول میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں انہیں ماہر فیکلٹی، جدید سہولیات اور تحقیقی وسائل میسر ہیں۔یونیورسٹی ایسے ماہر اور ہنرمند گریجوایٹس اور محققین تیار کر رہی ہے جو قومی اور عالمی سطح پر درپیش نئے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹ سکیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ سال2026کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد زراعت و جنگلات کے شعبے میں دنیا بھر میں 33ویں جبکہ پاکستان میں پہلی پوزیشن پر ہے جو یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی اور علمی خدمات کا عالمی اعتراف ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments