ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا
گھر سے زیورات، نقدی، سامان غائب، دیگر مقامات پر بھی وارداتیں
فیصل آباد،گوجرہ (سٹی رپورٹر)ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کامال وزر لوٹ لیاگیا۔ تھانہ صدر کے علاقے میں شہباز کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ چور اندرداخل ہوکر الماریوں سے نقدی، موبائلز، زیورات، پرائز بانڈزسمیت لاکھوں کا سامان لے گئے ۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں سرکاری سکول سے چور واٹر پمپ و دیگر سامان ، تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے میں دربار کا تعمیراتی سامان ،تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں یاسر کی زرعی اراضی سے ٹیوب ویل، واٹر پمپ ودیگر سامان ،تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں وسیم کارکشہ اورتھانہ ائیرپورٹ کے علاقے عبداللہ گارڈن کے رہائشی احسان کی موٹرسائیکل گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔گوجرہ کے چک نمبر 351 ج ب کلیانداس اضا فی آبادی کا شماں خان جو ئیہ کے گھر سے صندوق کے تالے توڑ کر چور ہزاروں روپے ، قیمتی موبائل اور پارچات لے گئے ۔شہباز کالونی گوجرہ کا شہباز موٹر سائیکل پرموچیوالہ روڈ پر دوست کے گھر گیا جہاں سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔ چک نمبر371ج ب کے گلزارکی موٹر سائیکل چور سمندری روڈ سے لے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments