مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی دنیا میں مضبوط اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم دنیا کا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، مسلمان صدیوں تک تاریخ رقم کرتے رہے اور دنیا میں نظم و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ دنیا اس وقت حق اور باطل کے درمیان ایک تاریخی جدوجہد سے گزر رہی ہے، اس جدوجہد میں ان شاء اللہ حق غالب آئے گا۔
ترک صدر نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو کم کر کے مشترکہ مفادات اور امت کے اتحاد کیلئے مل کر کام کریں، مضبوط اتحاد ہی اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments