فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزارت خزانہ کی فنڈز منتقلی میں تاخیر پر اسرائیلی فوج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ دے دیا۔
اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق بجٹ بحران کے باعث اسرائیل کے انٹیلی جنس شعبے میں بھی کٹوتیوں کا امکان ہے، فنڈز کی تاخیر سے ایران کے خلاف اسرائیلی دفاعی تیاریوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تاخیر کے باعث امریکا سے اسلحے کے معاہدے خطرے میں پڑنے کا بھی خدشہ ہے، ستمبر کے آغاز سے سخت اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments