مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے نئے علاقائی معاہدوں کو خطے میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کیلئے بیرونی طاقتوں کے بجائے اپنی صلاحیتوں اور باہمی تعاون پر انحصار کریں۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں مسلم ممالک کو دیرپا اور پائیدار سکیورٹی فراہم نہیں کرسکتیں، اس لیے علاقائی سلامتی کا نظام مسلم ممالک کے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں پر مبنی ہونا چاہیے۔
ایرانی سپیکر کے مطابق حالیہ واقعات نے مسلم ممالک کے اتحاد اور باہمی تعاون کے فوائد کو واضح کر دیا ہے، مسلم ممالک کے درمیان تعاون نے دشمن کی خطے میں بالادستی قائم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
قالیباف نے کہا کہ نئے علاقائی معاہدے صرف سکیورٹی کے حوالے سے نہیں بلکہ خطے کے مستقبل کیلئے بھی اہم پیشرفت ہیں، مسلم ممالک کو مشترکہ مفادات، خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کیلئے باہمی روابط مزید مضبوط بنانے چاہئیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے ممالک اپنی اجتماعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ایک ایسا سکیورٹی نظام تشکیل دے سکتے ہیں جس میں بیرونی طاقتوں پر انحصار کم سے کم ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments