راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ: ماں، بیٹی اور بیٹا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق
راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے راولپنڈی کے گاؤں میں ڈیم میں ڈوب کر ماں، بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
اہل علاقہ کے مطابق افسوسناک واقعہ کلرسیداں کے گاؤں ترکھی میں پیش آیا جہاں مقامی ڈیم میں ڈوبنے سے ماں، بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ 8 سالہ صبح الحسن جانوروں کو ڈیم سے پانی پلا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں جا گرا، بچے کو بچانے کے لیے اس کی 46 سالہ والدہ بینش اور 9 سالہ بہن عروج نے بھی ڈیم میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر خاتون اور بچی کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا، تاہم دونوں دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بچے کی لاش بھی ڈیم سے نکال لی گئی جب کہ ایک ہی گھر کے تین افراد کے جاں بحق ہونے سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments