کمالیہ میں نمبر داران کنونشن کا انعقاد

کمالیہ میں نمبر داران کنونشن کا انعقاد

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) کمالیہ میں نمبر داران کنونشن، سموگ سے بچاؤ اور زرعی زہروں کے محفوظ استعمال پر آگاہی واک بھی کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)ٹوبہ ٹیک سنگھ گلزار شاہد ، نمبر داران اور کسانوں نے شرکت کی۔ شرکاکو سموگ کے تدارک کیلئے فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز اور انکے مناسب انتظام کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ زراعت علی محتشم نے تفصیلی لیکچر دیا۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کسانوں میں موسم سرما کی سبزیوں کے بیجوں کی کٹس تقسیم کرکے کچن گارڈننگ مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کو فروغ دے کر صحت مند اور متوازن غذائیت کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر انسدادِسموگ آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا، شرکا نے سموگ سے بچاؤ، ماحولیاتی تحفظ اور فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کے حوالے سے شعور اجاگر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...