شکایات نمٹانے میں تاخیر نہ کی جائے : ڈی جی ایف ڈی اے
شہریوں کے مسائل سنے ،متعلقہ افسروں کومیرٹ پر حل کیلئے ہدایات جاری
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف چوہدری نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل اور شکایات سنیں۔ انہوں نے مختلف نوعیت کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو انکے فوری میرٹ پر حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر شہریوں نے ایف ڈی اے سے متعلقہ مختلف امور، جائیداد، کمرشلائزیشن، نقشہ جات، ہاؤسنگ سکیموں اور دیگر انتظامی معاملات کے حوالے سے اپنی درخواستیں اور مسائل پیش کئے۔
ڈی جی نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور ہر درخواست کو قواعد و ضوابط کے مطابق مقررہ مدت میں نمٹایا جائے ۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو قانونی دائرے میں لانے کی مؤثر انتظامی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاہم شہری غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے ہوشیار رہیں اور پلاٹ خریدنے سے قبل ایف ڈی اے سے تصدیق ضرور کریں۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن کو نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments