وزیر صحت کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ

 وزیر صحت کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ

خواجہ عمران نذیر کی نرسنگ سٹاف کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت

چنیوٹ، بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اپنا شیڈول تبدیل کرکے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ کا دورہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد ،اے سی شینہ اعظم،ڈپٹی ہیلتھ ڈاکٹر حسن رضا ، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر مرسلین بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فائر سیفٹی الارم، ہنگامی اخراج کے راستوں کا جائزہ لیا اور نرسنگ سٹاف کو جمع کر کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی سخت ہدایت کی اور کہاکہ خاص طور پر نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کیلئے معیاری طریقہ کار اور سیفٹی پروٹوکولز کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے ملاقات پرہسپتال میں بلا معاوضہ ادویات فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے عملہ صفائی سے گفتگو میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بارے معلومات حاصل کیں۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ہم اگلے ماہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں اس سے پہلے ڈاکٹرزنرسزپیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر اسامیوں کو پر کیا جائے گا اور ہسپتال کے تعمیراتی کام مکمل کئے جائینگے ۔طبی سہولیات یقینی بنانے کیلئے تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا ، کسی بھی کمی پرمیرے ساتھ ڈائریکٹ رابطہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...