جھگی منصوبہ کی تقریب، مخیر حضرات کا اخراجات اٹھانے کا اعلان

جھگی منصوبہ کی تقریب، مخیر حضرات کا اخراجات اٹھانے کا اعلان

آر پی او کا پروجیکٹ کو وسعت دینے پر زور، سکول کیلئے جگہ دلانے کی یقین دہانی

پینسرہ(نمائندہ دنیا)جھنگ روڈ پر غیاث جھگی تعلیم فاؤنڈیشن کے جھگی تعلیمی پروجیکٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آر پی او فیصل آباد سہیل سکھیرا، وزیر تجارت و صنعت رانا احسان افضل، فاؤنڈیشن کے صدر مبشر چاند، ڈاکٹر مزمل ، سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس رانا سکندر اعظم،صدر روٹری کلب آف لائلپور جنید محمود بیگ، جنرل سیکرٹری سید شرجیل، مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محسن بشیر ڈائریکٹر لائلپور بزنس سکول جی سی یونیورسٹی و دیگر شخصیات موجود تھیں۔ جھگیوں میں رہنے والے بچوں نے تلاوت، نعت کے بعد جشن آزادی بارے ٹیبلوز پیش کیے ۔مقررین نے کہا جھگیوں میں رہنے والے بچے وسائل کی کمی پرتعلیم سے دور رہتے ہیں۔

جھگی تعلیمی پروجیکٹ کے ذریعے انہیں معاشرے کا مفید فردبنایا جاسکتا ہے ۔ مبشر چاند نے کہا مخیر حضرات تعاون کریں تو یہ بچے بھی روشن مستقبل کے ضامن سکتے ہیں۔ آج کئی بچوں کے پاؤں میں جوتے تک نہیں،تعلیم کیلئے مناسب جگہ بھی میسر نہیں، اسکے باوجود مشکل حالات میں کئی بچے حفظ قرآن اور میٹرک تک تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔ سہیل سکھیرا نے کہا ان بچوں کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،جھگی تعلیمی پروجیکٹ کو دیگر اضلاع تک پھیلانا چاہیے ۔ کمشنر سے جلد ملاقات کرکے سکول کیلئے مناسب جگہ کی کوشش کی جائیگی۔ اس موقع پر مختلف مخیر حضرات نے بچوں کے ماہانہ اور سالانہ تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے جھگی تعلیمی پروجیکٹ کیساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...