فلٹریشن پلانٹس فعال، انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری رکھنے کا حکم

فلٹریشن پلانٹس فعال، انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری رکھنے کا حکم

4 ستمبر تک ہسپتالوں میں فائر ہائیڈریٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے : افتخار سہو

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار سہو نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈویژن میں جاری عوامی بہبود کے پروگرامز پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی۔چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژنل ہیڈز شریک تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کوہدایت کی کہ وہ لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو مکمل فعال رکھیں۔انہوں نے کہا اپنا کھیت اپنا روزگار بے روزگار افراد کو روزگار کمانے کا اہم اقدام ہے اور آئندہ سیزن میں لاٹس حاصل کرنے والے انہی زمینوں پر گندم کاشت کرینگے۔

انہوں نے مثالی گاؤں پروگرام کے تحت دیہی مکینوں کو میونسپل سروسز کی سو فیصد فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک تفویض کرنے کی تاکید کی اور کہا سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات کو مکمل کرانا ترجیح ہے اور ہسپتالوں میں فائر ہائیڈریٹس کی تنصیب کیلئے 4 ستمبر2026 تک کی ڈیڈ لائن ہے ۔انہوں نے انسداد تجاوزات آپریشن کو پوری قوت سے جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔ اور کہا کہ ختم کی گئی پختہ تجاوزات پر دوبارہ تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں اور اس عمل میں ملوث عناصر کو جرمانے کئے جائیں۔انہوں نے بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا سرکاری ملازمین لگن اور محنت سے فرائض انجام دیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے الائیڈ ہسپتال ون سمیت دیگر سائٹس کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...