جشنِ عید میلاد النبی ؐسنی تحریک کا گھنٹہ گھر چوک میں کیمپ

جشنِ عید میلاد النبی ؐسنی تحریک کا گھنٹہ گھر چوک میں کیمپ

63 پاؤنڈ کیک کاٹا گیا، جلوسوں کے شرکاء کیلئے لنگر، جوس اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سنی تحریک کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر چوک گھنٹہ گھر میں مرکزی استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، جہاں 63 پاؤنڈ کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ کیمپ کی صدارت مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کی، جبکہ وحید خالق رامے ، مفتی لیاقت علی رضوی، ڈویژنل صدر مولانا بہادر علی، مولانا عادل رضا قادری، میاں فیاض قادری، میاں فیض رسول، محمد رمضان قادری سمیت دیگر شخصیات مہمانوں میں شامل تھیں۔

کیمپ پر دن بھر مختلف علاقوں سے آنے والے میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جلوسوں کے شرکاء کے لیے لنگر، جوس اور پانی کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پاکستان سنی تحریک کے رضا کاروں نے میلاد کے جلوسوں کی آمد و رفت کے دوران پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل معاونت بھی فراہم کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا کہ فلسفۂ میلاد کا تقاضا ہے کہ رحمتُ اللعالمین ﷺ کے نام پر باہمی نفرتیں ختم کی جائیں اور ہر مسلمان اپنے ظاہر و باطن کو سنتِ رسول ﷺ کے مطابق سجائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...