امریکی فوجی افسروں کا ایران آپریشن مزید طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے فوجی افسروںنے ایران میں جاری امریکی آپریشن کو مزید طول دینے پر سیکرٹری وار پیٹ ہیگسیتھ کو خبردار کر دیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ طویل فوجی آپریشنز سے امریکی عسکری صلاحیت کمزور ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان نے ایران آپریشن پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا کے امریکی کمانڈرز نے بھی انتباہ کیا، خفیہ رپورٹ میں ایران آپریشن جاری رکھنے کے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments