پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: صدر مسعود پزشکیان
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے۔
ایرانی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پابندیوں کے اثرات سے انکار کرنے والوں پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی برآمدات میں 25 سے 35 فیصد کمی ہوئی۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ درآمدات میں کمی برآمدات سے بھی زیادہ ہوئی ہے، پابندیوں کے اثرات معیشت سمجھنے والے بخوبی جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ کسی طاقت کیلئے ایرانی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ممکن نہیں، ایران نے جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی جنگ کا خواہاں ہے، خطے میں امن و استحکام قائم کرنا ہماری ترجیح ہے، عالمی امن اور استحکام کا آغاز خطے سے ہونا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments