اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
استنبول: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام اور وسعت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس کے جلد انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments