چند دنوں میں ترقیاتی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھیں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ترقیاتی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھیں گے، وزیراعظم

 پروگرام ’ ٹونائٹ ود ثمر عباس ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے اور عزم کو سلام پیش کرتا ہوں، کشمیریوں نے بہادری کے ساتھ تحریک آزادی جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں بہتری لائے گی اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 32 ووٹ تھے، جن میں سے 31 ووٹ انہیں ملے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حکومت مل کر چلیں گے اور عوام کے دل جیتیں گے، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس جلد بحال ہو جائے گی، جبکہ عوام کی مشکلات کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ قائد نواز شریف کے ساتھ ملاقات آزاد کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ہوئی، نواز شریف آزاد کشمیر کے تمام مسائل اور ایشوز سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، انہیں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ بھی قائد نواز شریف کا تھا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں آزاد کشمیر میں ترقیاتی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھیں گے، مسئلہ کشمیر، گورننس اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ان شعبوں میں بہتری کے لیے جامع منصوبہ پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ سابق حکومت نے عوام کی مشکلات اور مسائل پر توجہ نہیں دی، تاہم موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی، اپوزیشن کا کام اپوزیشن کرنا ہے، گزشتہ حکومت میں مؤثر اپوزیشن موجود نہیں تھی، تاہم اپوزیشن کی اصلاحی تنقید پر عمل کیا جائے گا۔

افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ سکلڈ ڈویلپمنٹ کو آگے بڑھایا جائے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں، انہوں نے ایکشن کمیٹی سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل بھی کی۔

اُنہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے صدر کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، حکومت مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں گورننس اور ترقی کے شعبوں میں بھی نمایاں بہتری لانے کے لیے کام کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...