وزیراعظم شہباز شریف کل 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کل کرغزستان روانہ ہوں گے، جہاں وہ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست اور یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم روس، چین اور ایران کے صدور سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ایس سی او سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان پہلی بار ایک سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف 2 ستمبر سے کرغزستان کا دوطرفہ سرکاری دورہ شروع کریں گے، جس کے دوران وہ کرغزستان کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...