جرمنی ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
ایمسٹرڈیم: (دنیا نیوز) جرمنی نے اسپین کو فائنل میں 0-1 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔
فائنل میں جرمنی کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول اسٹروتھوف نے تیسرے کوارٹر میں کیا، جس کے بعد جرمنی نے برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ جرمنی نے پاکستان کا ہاکی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 4 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
اب پاکستان اور جرمنی دونوں نے 4،4 مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر رکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments