مردان میں کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

مردان: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کے کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے میں سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق مردان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مردان ریجن نے کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ دہشت گرد پہاڑی علاقے سے نیچے آکر دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کارروائی ہوئی جس میں 2 دہشت گرد  مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز، ایک ہینڈ گرینیڈ، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...