مکہ معاہدہ: سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس پیر کو استنبول میں ہو گا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے (مکہ معاہدہ) کے تحت قائم کی گئی سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔
وزراتِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اور فیلڈ مارشپ و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کریں گے۔
اجلاس میں ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل سٹاف بھی شرکت کریں گے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 30, 2026
وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت ترکیہ اور سعودی عرب جیسے برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تاریخی دوستانہ تعلقات اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments