مرتضیٰ وہاب نے مصطفیٰ کمال کی باتیں غیر سنجیدہ قرار دے دیں
کراچی:(دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مصطفیٰ کمال کے بیانات کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصطفیٰ کمال کی باتیں ایک کان سے سنتے اور دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔
شہرِ قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے ہر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے اور وعدہ ہے کہ کراچی کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق فیصلے جلسوں میں نہیں بلکہ اسمبلی میں ہوں گے۔ اورنگی کے جلسے یا بہادرآباد کے جلسے میں کوئی فیصلہ نہیں ہونا، صوبوں کا فیصلہ اسمبلی کرے گی۔
مرتضیٰ وہاب کا مصطفیٰ کمال کے میئر کو بااختیار بنانے کے مطالبے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ میئر کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں تو پھر گریڈ 22 کے افسران کے ذریعے کراچی میں کام کیوں کرواتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اگر آج مصطفیٰ کمال کو میئر بنا دیا جائے تو وہ اختیارات دینے کا مطالبہ کریں گے، جبکہ اگر وہ میئر نہیں ہیں تو کہتے ہیں کہ سارے اختیارات اسلام آباد کو دے دیے جائیں۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خبروں پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان کی بلاول سے بات ہوئی ہے، اُن کی نہ شادی ہوئی ہے اور نہ منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی شادی کے حوالے سے ابھی کوئی بات پکی نہیں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments