میاں خالد انتقال کر گئے ، سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہارِ تعزیت

میاں خالد انتقال کر گئے ، سیاسی  و سماجی شخصیات کا اظہارِ تعزیت

مکوآنہ (نمائندہ دنیا )سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر میاں قاسم فاروق کے چچا میاں خالد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کے انتقال پر حلقہ بھر سے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، بیوروکریٹس، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی سلسلے میں وزیرِ مملکت طلال چودھری، ممبر صوبائی اسمبلی آزاد علی تبسم سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈیرے پر پہنچ کر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...