سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کا دورہ جھنگ، ویٹرنری سہولیات کا جائزہ

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کا دورہ جھنگ، ویٹرنری سہولیات کا جائزہ

ڈائیگناسٹک لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کا معائنہ، کام 15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر محمد نعیم کنور کے ہمراہ جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ویٹرنری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ، ضلعی لائیو سٹاک ڈائگناسٹک لیبارٹری، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جھنگ کے دفتر اور ریسرچ سینٹر فار دی کنزرویشن آف انڈیجنس بریڈز (RCCIB) کا دورہ کیا۔

سول ویٹرنری ہسپتال میں انہوں نے نئے آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ضلعی لائیو سٹاک ڈائگناسٹک لیبارٹری میں جاری رینوویشن اور اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو بقیہ تعمیراتی و تزئین و آرائش کا کام 15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے دفتر میں سیکرٹری لائیو سٹاک کو ضلع جھنگ میں محکمہ کی کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں اور مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...