جڑانوالہ :شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت، شمعیں روشن

 جڑانوالہ :شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت، شمعیں روشن

شہدائے افواج پاکستان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا:بلال

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے محلہ علوی پارک میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں ممبر قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری نے شرکت کرتے ہوئے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔اس موقع پر سینکڑوں شہریوں نے بھی شمعیں روشن کرکے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ممبر قومی اسمبلی بلال بدر چودھری نے کہا کہ شہدائے افواج پاکستان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے ملک کے دفاع، سالمیت اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔کونسلر نعمان خان نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے پوری قوم متحد اور یکجان ہے ۔ تقریب میں عمران احمد، چوہدری تنویر حسین بھٹی، میاں وسیم طارق، شیخ ابوبکر، حافظ نواز، میاں جاوید، میاں محسن سلیم سمیت دیگر معززین اور شہریوں نے شرکت کی۔اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...