یونیورسٹی آف کمالیہ میں جدید ایم ایل ٹی لیب فعال کر دی گئی

یونیورسٹی آف کمالیہ میں جدید ایم ایل ٹی لیب فعال کر دی گئی

طلبہ کی عملی تربیت کے ساتھ عوام کو کم لاگت پر بنیادی تشخیصی سہولیات دینے کا فیصلہ

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف کمالیہ میں جدید میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی (ایم ایل ٹی) لیب فعال کر دی گئی، جہاں طلبہ کی عملی تربیت کے ساتھ ساتھ عوام کو کم لاگت پر بنیادی تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یونیورسٹی آف کمالیہ کے مین رجانہ روڈ کیمپس میں ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تحت قائم میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی لیبارٹری میں عملی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی عملی تربیت اور بنیادی تشخیصی ٹیسٹوں کے لیے جدید مشینری اور ضروری آلات نصب کیے گئے ہیں۔افتتاحی سرگرمی کے موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے علامتی طور پر سب سے پہلے اپنا بلڈ ٹیسٹ کروایا، جس کے بعد چیئرمین کمیونٹی بورڈ ڈاکٹر ارشد حنیف اور سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی مختلف تشخیصی ٹیسٹ کروائے ۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات، اساتذہ اور کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جدید ایم ایل ٹی لیبارٹری میں مختلف بنیادی تشخیصی اور اسکریننگ ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی، جن میں بلڈ گروپنگ، یورین ڈی آر، اسٹول ڈی آر، ڈینگی اور ملیریا ٹیسٹ، یورین پریگننسی ٹیسٹ، بلڈ گلوکوز اور بلڈ پریشر سمیت دیگر بنیادی ٹیسٹ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...