چناب نگر :منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کا دھندا جاری

چناب نگر :منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کا دھندا جاری

شہریوں کا شدید احتجاج ، فوری اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، حکام سے مطالبہ

چناب نگر (نامہ نگار)گنجان آباد علاقوں میں منی پٹرول پمپس کی بھرمار اور گیس ری فلنگ کا خطرناک کاروبار سرعام جاری ہے ، جس کے باعث شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہریوں کے مطابق شہر اور گردونواح میں غیرقانونی طور پر کھلے پٹرول کی فروخت اور گیس ری فلنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ ماضی میں ایسے واقعات کے باعث متعدد حادثات پیش آچکے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات اور حفاظتی قوانین کو مبینہ طور پر نظرانداز کرتے ہوئے بااثر افراد نے گنجان آباد علاقوں میں مشینیں نصب کرکے غیرقانونی ایجنسیاں قائم کر رکھی ہیں۔ ان مقامات پر پٹرول اور گیس کی فروخت کے دوران حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں کے مطابق غیرقانونی کاروبار کرنے والے عناصر عوام کو مہنگے داموں پٹرول اور گیس فروخت کرکے مبینہ طور پر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی منی پٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ کے خلاف فوری اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...