تمام طبقات کو ڈیزل سمیت ریلیف دینے کی تجویز
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن فیصل آباد کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ نے پٹرول کی قیمت میں محدودطبقے کی بجائے تمام طبقات کو ڈیزل سمیت ریلیف دینے کی تجویزدے دی۔۔۔
جبکہ معاشی بدحالی سے سیاسی بدحالی پرپارٹی قائد میاں نوازشریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیاہے جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ صرف پٹرول کی قیمت میں 100 روپے کے ریلیف پرروزانہ اربوں روپے ایڈورٹائزمنٹ پرخرچ کئے جا سکتے ہیں تو اس رقم سے ریلیف بھی دیاجاسکتاہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100روپے فی لیٹر کمی بھی زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہے تاہم اس سے مہنگائی میں بھی معمولی کمی کی جاسکتی ہے -انہوں نے کہاکہ مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے اگرچہ دنیابھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments