ٹو بہ ٹیک سنگھ:قصابوں کے پٹھوں پر حفظانِ صحت کے اصول نظر انداز

ٹو بہ ٹیک سنگھ:قصابوں کے پٹھوں پر  حفظانِ صحت کے اصول نظر انداز

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کی مختلف مین شاہراہوں، سڑکوں کے کناروں اور اڈوں پر قصابوں کی طرف سے لگائے گئے گوشت کے پھٹوں پر حفظانِ صحت کے ناقص انتظامات نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔۔۔

متعلقہ اداروں کی چشم پوشی سے گوشت کھلے پھٹوں پر لٹکایا جاتا ہے جبکہ گوشت کو مٹی، گردوغبار، مکھیوں اور دیگر حشرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب جالیاں، شیشے یا دیگر حفاظتی انتظامات دکھائی نہیں دیتے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام سے کارروا ئی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...