ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ،جی سی یونیورسٹی میں 3945 طالبات اور ڈی پی ایس میں 1463طلباء شریک

 ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ،جی سی یونیورسٹی  میں 3945 طالبات اور ڈی پی ایس  میں 1463طلباء شریک

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے شاندار انتظامات کی بدولت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کے زیراہتمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔

ڈویژنل پبلک سکول وکالج اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔مجموعی طور پر 5408طالب علموں نے امتحان کے لئے رجسٹریشن کرائی۔جی سی یونیورسٹی میں 3945 طالبات اور ڈی پی ایس میں 1463طلباء شریک ہوئے ۔ضلعی وپولیس انتظامیہ کی طرف سے امتحانی مراکز میں انتظامی و حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔پارکنگ،والدین کے بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پینے کا صاف ٹھنڈا پانی،واش رومز کی سہولت دستیاب تھی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورایہ اور دیگر ضلعی افسران امتحانی مراکز پر موجود رہے اور انتظامات کی مسلسل نگرانی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...