حکمران عوام کے موڈ کو سمجھیں، پٹرولیم لیوی ختم کریں : جاوید قصوری

حکمران عوام کے موڈ کو سمجھیں، پٹرولیم لیوی ختم کریں : جاوید قصوری

سپر لانگ مارچ آج کراچی سے ٹرین کے ذریعے شروع ہوگا، جو ملتان پہنچے گا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے موڈ کو سمجھیں اور پٹرولیم لیوی ختم کریں۔ جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ آج 20 ستمبر کو کراچی سے ٹرین کے ذریعے شروع ہوگا، جو ملتان پہنچے گا اور وہاں سے جی ٹی روڈ کے ذریعے قافلہ لاہور جائے گا، جہاں ملک بھر سے آنے والے قافلے مارچ کی صورت میں اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔ جماعت اسلامی نے 20 ستمبر کے اسلام آباد مارچ کا اعلان پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر کیا ہے۔

فیصل آباد پریس کلب میں صوبائی جنرل سیکرٹری بابر رشید، نائب امیر ذکر اللہ مجاہد، ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ اور سیکرٹری چوہدری محمد سلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ۔ ان کے مطابق 34 روز سے جاری احتجاجی دھرنوں کے دوران کسی مقام پر املاک کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد میں منظم اور پرامن طریقے سے داخل ہوگی، تاہم حکومتی رکاوٹوں کے ذریعے راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنوں اور جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ اپنے مسائل اور حقوق کے حوالے سے آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان کے بقول عوام ریلیف پیکیج کی خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں اور حکومت کو عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...