کم وزنی زائد پلاسٹک شاپر بیگ کے تین ٹرک پکڑے گئے

 کم وزنی زائد پلاسٹک شاپر بیگ کے تین ٹرک پکڑے گئے

غیر قانونی شاپر بیگ کے خلاف بڑی کارروائی ماڈل ٹاؤن بی بلاک میں کی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے ایکشن لیتے ہوئے 75 مائیکرون سے کم وزنی 27 ہزار 900 سے زائد پلاسٹک شاپر بیگ کے تین ٹرک قبضہ میں لے لئے ۔غیر قانونی شاپر بیگ کے خلاف بڑی کارروائی ماڈل ٹاؤن بی بلاک میں کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول ڈاکٹر طاہر عباس کی سربراہی میں انسپکٹر امجدعلی نے اطلاع ملنے پر انسپکٹر لاریب مریم اور فیلڈ اسسٹنٹس شاہ زمان،عون رضا،مریم غفار،فرح مشتاق کے ہمراہ شہر میں آنے والے 75 مائیکرون سے کم وزن پلاسٹک بیگز ضبط کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...