پیغام محبت یوتھ ونگ کے اشتراک سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

پیغام محبت یوتھ ونگ کے اشتراک  سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد آرٹس کونسل اورپیغام محبت یوتھ ونگ کے اشتراک سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ملک بھر سے نامور شعرا نے شرکت کی اور بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل عمران رضا نے محفل میں شرکت کی اور بیرون شہر سے آنے والے شعراء کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد آرٹس کونسل ادب و ثقافت کے فروغ اور ترویج کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے اور ادبی سرگرمیوں کے انعقاد میں شعرا و ادبا کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔محفل کی نظامت کے فرائض حماد حیدر نقوی نے انجام دیئے۔ نعتیہ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر واجد امیر نے کی۔ مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر مسعود الرحمن، ساغر ہاشمی اور سحر شیرازی جبکہ مہمانانِ اعزاز میں طاہر محمود طاہر، شارق علی شارق اور محمود رضا سید شامل کاظم نعتیہ مشاعرے میں نقش جمیل، حسن شبر، عون نقوی، تبسم قادری، جون عباس کاظمی، حسین بھٹی، طیب فائز، علی طارق، اناوش ساقی، علی جامی، رضوان مقیم، اسد وڑائچ، مرسلین ایس ایم نازک، زوہیب انجم، حماد حیدر نقوی، عمران حسین پاشا اور ناصر شاہ بخاری ودیگر شعرا نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...