موجودہ حالات میں عوام کی بجائے حکومت کو قربانی دینی چاہیے :شفیق گجر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات میں عوام کی بجائے حکومت کو قربانی دینی چاہیے ۔
غریب عوام مہنگائی سے زندہ درگور ہوچکے ہیں۔ غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے ، لیکن لگتا ہے کہ پاکستان لیوی پر چل رہا ہے اور عوام کو آئی ایم ایف کے سپرد کردیا گیا ہے ۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے عوام کی ترجمانی کررہی ہے ۔ عوام پر لیوی عائد کرنے کی بجائے ٹیکس کے نظام کو درست کرکے قومی خزانے میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ محدود طبقے کو 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے سے مہنگائی کم نہیں ہوسکتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments