پی ٹی آئی سیاسی مسائل مذاکرات کی میز پر حل کرے :فقیر حسین ڈوگر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیر حسین ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کسی سیاسی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا،
پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر اپنے سیاسی مسائل حل کرنے چاہئیں۔ لانگ مارچ کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کی رہائی کے لیے سڑکوں پر احتجاج کے بجائے قانونی اور آئینی طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے ۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments