سیرتِ محسن انسانیت کانفرنس آج منعقد ہوگی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام 13ویں سالانہ عظیم الشان سیرتِ محسن انسانیت کانفرنس آج 22 ستمبر بروز منگل بعد نماز عشاء مرکز علی المرتضیٰ اہلحدیث، اڈا امین پور بنگلہ میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس کی صدارت مرکز کے صدر حاجی بشیر احمد کریں گے جبکہ سرپرستی حضرت مولانا محمد سردار عابد کریں گے ۔ رانا وقاص مجید، رانا ظفر مجید، رانا محمد صفدر بھٹی، رانا محمد یاسر انور سمیت دیگر شخصیات مہمانان خصوصی ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments