سی پی او کی کھلی کچہری، شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات
شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کرتے ہوئے مختلف مسائل سے آگاہ کیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی جانب سے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کرتے ہوئے مختلف مسائل سے آگاہ کیا، جس پر سی پی او نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بروقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔ شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی اور غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں بہترین سروس ڈلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments