حضرت عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مینارہ نور : پیر آصف رضا

حضرت عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات  امت مسلمہ کیلئے مینارہ نور : پیر آصف رضا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا ہے کہ حضرت سید عبدالقادر جیلانیؒ کے افکار و تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مینارہ نور ہیں۔

آپؒ نے اپنے اخلاق و کردار کے ذریعے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کی اور اتباع شریعت کو کامیابی کی کنجی قرار دیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حضرت سید عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس کے سلسلے میں جامع موتی مسجد میں منعقدہ غوث الاعظم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلام کی مقدس ہستیوں کی خدمات اور کردار کو نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔ نوجوان نسل کو بزرگان دین کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی اشد ضرورت ہے ۔ اولیائے کاملین کی صحبت اور مزارات پر حاضری سے رب کی قربت حاصل ہوتی ہے جبکہ بزرگان دین کا راستہ ہی صراط مستقیم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...